اسکالرشپ جیتنے کا طریقہ


یہ ایک پوسٹ کا سلسلہ شروع کر رہی ہوں جو قسطوں کے صورت آپ شیئر کروں گی جس میں اسکالرشپ کے بارے ہر وہ چیز بتاؤں گی جو ایک اسکالرشپ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہوتا ہے.

مرحلہ نمبر 1:

سب سے پہلے آپ اپنے فیلڈ کے مطابق لوگ ڈھونڈویں جن سے آپ اپنے فیلڈ کے بارے مشورہ کریں. فیلڈ کے لوگ ڈھونڈنے کے لئے آپ فیس بک پر یا اسکالرشپ گروپ میں اپنی فیلڈ کے بارے پوسٹ کریں اور التجا کریں کہ آپ کا فیلڈ کا بندہ آپ سے بات کرے۔۔۔۔۔۔

ایسا ہر گز نا کریں کہ ہر اسکالرشپ ہولڈر کے انباکس میں جاکر اپنے سوالات کرنے لگ جائیں. اس سے آپ کو مدد ملے گی اور اگلا بندہ آپ کے سوال کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھے گا کیوں کہ کوئی بھی بندہ اپنی ذاتی زندگی کسی انجان کے ساتھ شیئر کرنے سے گریز کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔

میں یہی مشورہ دوں گی کہ اس فیلڈ میں ماسٹر یا پی ایچ ڈی کرنے جائیں جس کے بارے میں آپ جانتے ہیں اور آپ نے اپنی بیچلر کی تعلیم اسی فیلڈ میں مکمل کیا ہے نا کہ اس فیلڈ کے پیچھے بھاگیں جس کی اسکوپ ہو یا جس میں دوسرے لوگ کامیاب ہوئے ہیں۔۔۔۔۔

مثال: اگر آپ نے بیچلر سوفٹ ویئر انجنیئر میں کیا ہے تو ماسٹر اور پی ایچ ڈی کے اسکالرشپ بھی سوفٹ ویئر میں اپلائی کریں اس سے ایک تو آپ اپنے فیلڈ کے بارے بہت کچھ جانتے ہیں اور جب اسکالرشپ فائنل سلیکشن ہوگی تو آپ کو اس لئے بھی چنا جا سکتا ہے کہ آپ سلیکشن پینل کو ایک عمدہ اور قابل اعتماد طالب نظر آئیں گے.

اگر آپ سوفٹ ویئر انجنیئر کرنے کے بعد پھر ماسٹر یا پی ایچ ڈی سول انجنیئر میں اسکالرشپ اپلائی کریں تو آپ کے اپلیکیشن پر شائد کوئی نظر بھی نا ڈالے اور پھر آپ روتے رہیں اسکالرشپ نہیں مل رہا...

مرحلہ 2:

اس ملک کے بارے جاننے کی کوشش کریں اور ایسے لوگوں سے رابطہ رکھیں جو اس ملک موقیم ہوں جس میں آپ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ ضروری ہے کیونکہ ہر ملک کا اعلیٰ تعلیم کا اپنا نظام ہے۔ تعلیم کے ساتھ کام کا الگ نظام ہے۔

•اپنی درخواست پر کام شروع کرنے سے پہلے آپ کو یہ جاننا چاہیے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے؟

مثال: کینیڈا میں ماسٹرز یا پی ایچ ڈی کے لیے، آپ یونیورسٹی کے گریجویٹ اسکول میں درخواست دیتے ہیں۔

پی ایچ ڈی کے لیے، آپ کچھ سال کا کورس ورک کرتے ہیں جس کے بعد آپ ایلٹس (IELTS) اور جی آر اے (GRE) یا جی ایم اے ٹی (GMAT) جیسے امتحان دیتے ہیں اور پھر آپ سپروائزر کا انتخاب کرتے ہیں۔

اور برطانیہ (UK) میں (جہاں تک میں سمجھتی ہوں) آپ داخلہ حاصل کرنے سے پہلے ایک سپروائزر کا انتخاب کرتے ہیں۔

اپنے ہدف والے ملک میں داخلہ کے ٹائم  سے خود کو واقف کریں۔

کینیڈا اور امریکا میں زیادہ تر ماسٹرز/پی ایچ ڈی پروگراموں کے داخلے ستمبر میں کھلتے ہیں اور دسمبر میں بند ہوتے ہیں۔

فیصلوں کا اعلان مارچ/اپریل کے آس پاس کیا جاتا ہے۔

آپ کا ہدف ملک کس قسم کے وظائف کی پیشکش کرتا ہے اس کے بارے میں بھی جانیں:

• Fulbright (US)

• Chevening (UK)

• DAAD (Germany)

• Endeavour (Australia)

• Erasmus Mundus (EU)

• P.D. Soros (US)

• Marie Curie (EU)

• COMMON WEALTH SCHOLARSHIP (UK)

• GREAT SCHOLARSHIP (UK)

• Gates-Cambridge (UK)

• Stipendium Hungaricum (HUNGARY)

• TURKEY

• Turkish Bursalari Scholarship (TURKEY)

• CSC SCHOLARSHIP (CHINA)

• University Scholarship (CHINA)

• Belt and Road Scholarship (CHINA)

• Presidential Scholarship(CHINA)

• Anso Scholarship (CHINA)

• Provisional Scholarship (CHINA)

• ForbiddenCity Scholarship (CHINA)

• Confusius Scholarship (CHINA)

مرحلہ 3:

ان یونیورسٹیوں کا پتہ لگائیں جو آپ کی تعلیمی دلچسپیوں کے مطابق ہیں۔

اپنی ٹارگٹ یونیورسٹیوں کی ویب سائٹس پر جائیں اور ان کے شعبہ جات کے بارے میں پڑھیں۔

پھر ان شعبہ جات کے پیش کردہ تعلیمی پروگراموں کے بارے میں پڑھیں۔

یونیورسٹی کا انتخاب کرتے وقت، تعلیمی وقار سے مت بہہ جائیں۔

ان لوگوں میں سے نہ بنیں جو اپنی تعلیمی دلچسپیوں سے قطع نظر صرف ہارورڈ/آکسفورڈ جانا چاہتے ہیں۔ یا جن کا حدف صرف ایک ملک ہے اور چین میں نہیں جائیں گے والے بھی نہ بنیں۔

تجربے سے بات کہہ رہی ہوں کہ ایسا کرنے سے آپ کو زندگی بھر کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آپ کی ٹارگٹ یونیورسٹی/ڈپارٹمنٹ آفر کرنے والے فنڈنگ ​​کے مواقع پر توجہ دیں۔ اور ان پروفیسر کے بارے پڑھیں جس کا فیلڈ آپ والا ہو۔

یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ آیا یونیورسٹی آپ کو پہلے داخلہ حاصل کا کہتے ہیں یا فنڈنگ۔

جب میں نے کینیڈا میں اسکالرشپ کے لیے اپلائی کیا تو مجھے پہلے داخلہ ​​حاصل کرنی تھی اور پھر فنڈنگ ملا۔

مرحلہ 4:

اپنے ٹارگٹ اسکالرشپ کی ضروریات / شرائط کے بارے میں پڑھیں

مثال: Chevening (UK) صرف ماسٹرز کے لیے اسکالرشپ فراہم کرتا ہے، لیکن Fulbright (US) ماسٹرز اور پی ایچ ڈی دونوں کے لیے فنڈز فراہم کرتا ہے۔

یاد رکھو

آپ کو صرف یہ سمجھنے کے لیے کسی پروگرام کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے کہ آپ کا ہدف اسکالرشپ آپ کے مطالعہ کو فنڈ نہیں دے گی۔

مرحلہ 5:

لوگوں سے رابطہ کریں۔

میں نے پہلے بھی کہا کہ ایسے لوگوں سے ملیں جو آپ کے فیلڈ کے بندے ہوں یا ایسے ملک سے ہیں جہاں سے آپ اسکالرشپ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

دو طرح کے لوگوں سے رابطہ کریں :

1. آپ کے ٹارگٹ ڈیپارٹمنٹ میں سابق/موجودہ طلباء

2. سابق/موجودہ طلباء جنہوں نے اسکالرشپ کا فائدہ اٹھایا جس سے آپ رابطہ کرنا چاہتے ہیں۔

ایسے ہر گز نہ کریں کہ کسی کو یہ کہنا شروع کرو کہ میں بھی آنا چاہتا ہوں میری مدد کریں۔ جیسے کہ میری انباکس ایسے سوالات سے بھری پڑی ہے کہ مجھے '' یونیورسٹی آف ٹورنٹو" میں اسکالرشپ چاہیے مجھے کیسے اسکالرشپ مل سکتا ہے. اس سوال کا جواب میں چاہ کر بھی نہیں دے سکتی کیوں کہ آپ سوچتے ہیں کہ آپ ایک بندہ مجھے میسج کر رہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے ہمیں دن کو دس ایسے میسج وصول ہوتے ہیں جن کا کوئی جواب نہیں ہوتا. کیوں کہ ہم بغیر آپ کے پروفائل جانے کیسے آپ کو رہنمائی کر سکتے ہیں۔

زیادہ تر یونیورسٹیاں اپنے پی ایچ ڈی طلباء/ملازمین کی رابطہ کی معلومات اپنی ویب سائٹس پر شائع کرتی ہیں۔

اپنے ٹارگٹ ڈپارٹمنٹ میں سابق/موجودہ طلباء سے درخواست کریں کہ وہ داخلے کے عمل سے متعلق کسی بھی مشورے کے لیے آپ کو مدد کریں۔

یاد رکھیں: اس قسم کی معلومات کی درخواست کرتے وقت *بالکل پروفیشنل* ہونا چاہیے ۔

دھکے سے مت چلو۔

کبھی بھی کسی سے ان کے درخواستی مواد جیسے ذاتی CV/Sop شیئر کرنے کو نہ کہیں۔ بہت سے معاملات میں یہ دستاویزات خفیہ ہیں۔ اور یہ دیکھ کر آپ کو ایک فیصد کا فائدہ نہیں ہونا

لوگوں سے عمومی سوالات نہ پوچھیں جیسے میں XYZ پروگرام کے لیے فنڈ حاصل کرنا چاہتا ہوں، کیا آپ میری مدد کر سکتے ہیں؟

اس طرح کے سوالات آپ کو اسکالرشپ یا ایک ہونہار طالب  نظر نہیں آئیں گے اور لوگ آپ کی درخواست کا جواب نہیں دیں گے۔

مختصر، مخصوص اور ٹو دی پوائنٹ سوالات پوچھیں۔

مثال: میں کینیڈا اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی تیاری کر رہا ہوں۔ مجھے معلوم نہیں ہے کہ CV اور sop میں کیا فرق ہے۔ میں سوچ رہا تھا کہ کیا آپ اس میں میری مدد کر سکتے ہیں؟

مرحلہ 6:

اپنے درخواست کے مواد کی تیاری شروع کریں۔

زیادہ تر اسکالرشپ statement of purpose or research objectives طلب کرتے ہیں۔

یہ عام طور پر آپ کی درخواست کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے۔

یہ statement of purpose or research objectives یہ ظاہر کرنا چاہیے کہ آپ کے ماضی کے تجربات اور مہارتوں نے آپ کو اپنے ہدف کے پروگرام کے لیے کس طرح تیار کیا ہے۔

اسے قارئین کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ آپ کا ہدف پروگرام آپ کے طویل مدتی اہداف (long term goals کو پورا کرنے میں کس طرح مدد کرے گا۔

اپنے درخواست کے مواد کی تیاری کے دوران، اپنے ساتھیوں اور پروفیسروں سے سخت تمیز سے پیش آئیں تاکہ وہ آپ کے لئے اچھے تاثرات رکھیں۔

آپ کے درخواست کے سارے ضروری اقدامات اور کاغذات تیار ہونے کے بعد درخواست دیں۔

• بہت سے لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم کینیڈا تو آنا چاہتے ہیں لیکن ایلٹس نہیں دینا چاہتے یا ہم پڑھنا تو چاہتے ہیں مگر اپلیکیشن فیس نہیں دیں گے.

ایک كلف بغیر چابی کے نہیں کھولتا ایسی طرح آپ بغیر ایلٹس کے کینیڈا نہیں آسکتے۔

اگر آپ کے پاس ایلٹس نہیں ہے تو  ایلٹس کرکے دوبارہ درخواست دیں۔

ہمت مت ہاریں اور اپلائی کرتا رہیں ایک دن ضرور آپ کامیاب ہونگے.

کہیں بھی اپلائی کرنے سے پہلے اپنی ماں کو دعاؤں کا کہہ کر اپلائی کریں اور اگر وه زندہ نہیں تو اس کے نام پر کچھ صدقہ دے کر اپلائی کریں ان شاء اللّه آپ ضرور کامیاب ہوں گے.

مناحل نوشین

-

Post-2

𝐇𝐨𝐰 𝐭𝐨 𝐰𝐢𝐧 𝐚 𝐬𝐜𝐡𝐨𝐥𝐚𝐫𝐬𝐡𝐢𝐩 𝐟𝐨𝐫 𝐲𝐨𝐮𝐫 𝐌𝐚𝐬𝐭𝐞𝐫'𝐬/𝐏𝐡𝐃: (𝐏𝐚𝐫𝐭 𝐓𝐰𝐨)

آج آپ کے لئے ایک اور پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں اور اس پوسٹ میں ہم اسکالرشپ کی تیاری کے لئے بات کریں گے.

کسی بھی اسکالرشپ اپلائی کرنے کے لئے آپ کو سب سے پہلے اپلائی کرنے کا طریقہ پتہ ہونا چاہئے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کو اسکالرشپ کے لئے آپ کے ضروری کاغذات کا  چاہئے لازمی ہے. آپ کچھ کاغذات نا ہونے کے صورت میں بھی کچھ اسکالرشپ اپلائی کر سکتے ہیں اور اگر آپ کو اسکالرشپ کسی کاغذ کی مانگ کرے تو ملک پاکستان کے حالات کے مطابق وہ کاغذ کے لئے آپ کو مہینے بھی لگ سکتے ہیں. یہاں کاغذ (documents) کو کہا گیا ہے.

نوٹ: اگر آپ ایلٹس (IELTS) اور جی آر ای (GRE) جیسے ٹیسٹ دینا چاہیں تو آپ اپنے ڈگری کے ساتویں سیمسٹر کے دوران یہ ٹیسٹ دیں تاکہ آپ کے لئے زیادہ سے زیادہ اسکالرشپ میں اپلائی کرنے کا موقع ہو۔

1. دسمبر - جنوری

پاکستان میں زیادہ تر ہر یونیورسٹی سال کے آخری مہینہ یا نومبر تک اپنے امتحان کروا کر آپ کے ڈگری وغیرہ دیتے ہیں تو جب آپ کو ڈگری ملے تو آپ اسی وقت اپنے تعلیمی کاغذات مکمل کر لیں جیسے کہ یونیورسٹی کی ڈگری (University Degree) فائنل ٹرانسكرپٹ (Final Transcript) اور اسکالرشپ کے لئے دو/تین ریفرینس لیٹر (Reference Letters) کی مانگ کرتے ہیں تو آپ اپنے تین پروفیسر سے یہ بنوائیں اور یہ بہت اچھا وقت ہوتا ہے کیوں کہ اس وقت آپ ذاتی طور ان کے پاس جاکر ادب سے یہ چیزیں مانگ سکتے ہیں ورنہ پھر کچھ مہینہ بعد پروفیسر اپنی زندگی اور کام میں مصروف ہوجاتے ہیں تو آپ کو میسج یا کال کا جواب نہیں ملتا تو آپ رونا شروع ہوجاتے ہیں. لیکن کچھ یونیورسٹی جو ڈگری دینے میں زیادہ دیر بھی کرتی ہیں تو ان یونیورسٹی سے آپ Provisional Certificate لے کر اسکالرشپ میں اپلائی کر سکتے ہیں بشرط یہ کہ جب آپ کو فائنل اسکالرشپ مل جائے گی تو آپ ڈگری جمع کروائیں گے.

2. مارچ - اپریل

اس دوران آپ بہت سے جگہ جیسے کہ اسکالرشپ لیگ یا اسکالرشپ نیٹ ورک جیسے بہترین گروپ میں چکر لگائیں اور دیکھیں کہ ایک سی وی (CV) کیسے بناتے ہیں. جس ملک میں آپ اپلائی کر رہے ہیں آپ اس ملک کے مطابق اپنی سی وی (CV) بنائیں.  جیسے کہ کینیڈا کے لئے آپ Job.bank.ca سے کینیڈا سی وی (CV) فارمیٹ دیکھ سکتے ہیں اور اس کے مطابق اپنی سی وی (CV) بنا سکتے ہیں جو کہ کینیڈا اور امریکہ کے لئے چلتا ہے. لیکن یورپ کے لئے آپ Europass والی سی وی (CV) بنا سکتے ہیں جو کہ پورے یورپ میں قابل قبول ہے. https://europa.eu/europass/en/create-europass-cv

3. مئی - جون

اس دوران آپ آپ اپنے کوور لیٹر (Cover Letter) اور ایس او پی (Sop) کو لکھنے کی تیاری کریں۔ یہ دونوں چیزیں آپ کے اسکالرشپ حاصل کرنے کے لئے بہترین کاغذ ہیں کیوں کہ ان سے ہی آپ کے اندر کا جائزہ لیا جاتا ہے اگر آپ کے یہ دونوں کاغذ بہت اچھے سے لکھے گئے ہیں تو آپ کو انٹرویو میں نامزد ہونے کا بہت اچھا موقع ہوتا ہے. یہ دونوں چیزیں کیسے لکھنی ہیں وہ آپ نیچے دیئے گئے لنک سے دیکھ سکتے ہیں.

•کوور لیٹر Cover Letter:

https://www.harvard.edu/search/?q_as=Cover%20letter

• ایس او پی SOP

https://www.stoodnt.com/.../how-to-write-an-effective.../

یاد رکھیں کہ یہ صرف سیمپل ہیں آپ ان کو دیکھ کر صرف جائزہ لے سکتے ہیں نا کہ صرف یہی کاپی پیسٹ کردیں.

4. جولائی - اگست

اس دوران آپ اپنے ریكمنڈیشن لیٹر (Recommendation Letter) بنائیں. کوشش کریں کہ یہ لیٹر آپ خود بنائیں تاکہ آپ کو یہ بنانے میں اور لکھنے میں سمجھ آنی چاہیے. اور ایک بہترین ریكمنڈیشن لیٹر (Recommendation Letter) آپ نیچے دیئے گئے لنک سے دیکھ سکتے ہیں اور اپنے الفاظ میں بھی لکھ سکتے

https://ecs.ihu.edu.gr/.../recommendation-letter-samples...

5. ستمبر - اکتوبر

اس دوران آپ کوشش کریں کہ اپنی فیلڈ کے متعلق چار پانچ ایسے شارٹ کورس کریں جو آپ کو فائدہ مند ہوں اور وه کورس کریں جن میں آپ کو شوق ہے. انٹرنیٹ میں ویسے تو بہت سے کورس ہیں لیکن ایک ویب سائٹ ہے جو کہ فری کورس آفر کرتی ہے جو کہ کورس مکمل کرنے کے صورت ایک سرٹیفکیٹ بھی دیتے ہیں جو نا صرف آپ کو اسکالرشپ کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ یہ سرٹیفکیٹ آپ کو اپنے سی وی میں لگانے کے لئے بھی کافی مددگار ثابت ہو سکتی ہے. نیچے دیئے گئے لنک کے زریعے آپ بہت سے کورس دیکھ سکتے ہیں۔

http://www.coursera.org

اور ساتھ ساتھ اپنا ریسرچ پرپوزل بھی لکھیں. میں ان سب چیزوں کے بارے پوسٹ کروں گی لیکن تب تک کے لئے آپ اس لنک سے ایک اندازہ لے سکتے ہیں.

https://www.westminster.ac.uk/.../how-to-write-your...

6۔ نومبر

اس دوران آپ اسکالرشپ میں اپلائی کرنا شروع کر دیں. ہر اسکالرشپ کے الگ الگ ضروریات ہوتے ہیں آپ ہر اسکالرشپ کے ڈیڈ لائن دیکھ کر اس کے مطابق اپلیکیشن دیں.

نوٹ: اسکالرشپ کے لئے جب سفر شروع کرو تو ایک یا دس بار بھی ناکامی ہو تو پیچھے نا ہٹنا کیوں کہ اسکالرشپ میں وہی بندا کامیاب ہوتا ہے جو پیچھے نہیں ہٹتا اور مسلسل اپلائی کرتا رہتا ہے.

ان چیزوں پر عمل کریں اور آج سے ہی اپنے سفر کے لئے تیاری پکڑیں اور ماہ رمضان ہے تو آپ خود کے لئے بھی دعا کریں اور مجھے بھی اپنے دعاؤں میں یاد رکھیں.

ملتے ہیں اگلے پوسٹ میں ! تب تک کے لئے اللہ حافظ

طالب دعا : مناحل نوشین

-


Comments

Popular Posts